?️
سڈنی میں فائرنگ کے بعد اسرائیل کا آسٹریلیا پر سخت تنقید
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب ہنوکا کے دوران ہونے والی مہلک فائرنگ کے بعد اسرائیلی حکام نے آسٹریلوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مبصرین کے مطابق، اسرائیل کا یہ سخت ردعمل صرف سڈنی کے واقعے تک محدود نہیں بلکہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل پر لگنے والے نسل کشی کے الزامات اور عالمی تنہائی کا بھی عکاس ہے۔
اتوار کو سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈائی میں منعقد ہونے والی ہنوکا تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے، جن میں یہودی مذہبی تحریک خباد کا ایک مقامی نمائندہ بھی شامل تھا۔ تقریب میں تقریباً دو ہزار افراد شریک تھے اور یہ واقعہ آسٹریلیا میں یہودیوں کے خلاف ہونے والے سنگین ترین حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے غیر معمولی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ اسرائیل کے وزیر برائے امورِ ڈایاسپورا، عامیخائی شیکلی نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلیا میں اسرائیل مخالف مظاہروں کی اجازت دے کر یہود دشمنی کو “معمول” بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ خونی حملہ ہوا۔ انہوں نے اس واقعے کی براہِ راست ذمہ داری آسٹریلوی حکومت پر ڈال دی۔
اسی طرح اسرائیلی وزیرِ مواصلات شلومو کرعی نے کہا کہ مغربی ممالک کی بے عملی اور فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں نے دنیا بھر میں یہود دشمنی کو بڑھاوا دیا ہے۔ وزیرِ تعلیم یوآو کیش نے آسٹریلیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو “خطرناک پیغام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ خزانہ بتسلئیل اسموتریچ اور دیگر سخت گیر رہنماؤں نے اس واقعے کو سات اکتوبر کے حملوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہودیوں کے خلاف نفرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی آسٹریلیا کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ردعمل کی شدت دراصل غزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی عالمی فضا کا نتیجہ ہے۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو متعدد ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی حلقوں کی جانب سے “جنگی جرائم” اور “نسل کشی” قرار دیا جا چکا ہے، جس کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسرائیل اب دنیا میں یہودیوں کے خلاف ہونے والے ہر واقعے کو عالمی نفرت سے جوڑ کر اپنی عالمی ساکھ بہتر بنانے اور غزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ سڈنی واقعے کی اصل وجوہات اور حملہ آور کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔


مشہور خبریں۔
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،نیب کی کارروائی میں ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد: (سچ خبریں) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید اہم پیش
مئی
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
وزیر داخلہ کے بیان پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر
اکتوبر
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی