?️
سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برادری کی تقریب کے حوالے سےاپنی ایک رپورٹ میں ایران کی خارجہ پالیسی کے سلسلہ میں اس ملک کے نئے صدر کی تقریر کے کچھ حصوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نئے صدر نے اپنی تقریر میں ایران پرسے پابندیاں ہٹانے کے لیےسفارت کاری کے راستے پر زور دیا۔
سی این این نے ایرانی پارلیمنٹ میں کل ہونے والی اس ملک کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برادری کی تقریب کے کچھ حصے نشر کرتے ہوئے کہاکہ ابراہیم رئیسی کی حکومت ایسے وقت میں اپنا کام شروع کر رہی ہے جبکہ ایران 2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ویانا مذاکرات کے وسط میں ہے،چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ حلف براداری کی تقریب میں تقریر ہوئے رئیسی نے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ایسا کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔
سی این این نے مزید کہاکہ رئیسی نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پرامن ہے،ایرانی صدر نے کہاکہ دباؤ اور پابندیوں کی پالیسی ایرانی عوام کو ان کے قانونی حقوق بشمول ترقی کے حصول کےحق سے نہیں روکے گی، ایران پابندیاں اٹھانے کے کسی بھی سفارتی منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
سی این این نے مزید لکھا ہے کہ ابراہیم رئیسی کی حکومت کی سرگرمیاں اس صورت حال سے شروع ہورہی ہیں جبکہ ویانا مذاکرات عارضی طور پر کئی ہفتوں سے معطل ہیں،تاہم مذاکرات میں شریک سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اچھی پیش رفت ہوئی ہے ، لیکن ابھی بھی کچھ مسائل ہیں جن پر اتفاق کی ضرورت ہے۔
درایں اثناسید عباس عراقچی جنہوں نے ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کی ، نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل نئی ایرانی حکومت کے تحت جاری رہے گا،دریں اثنا ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کل رات کہا کہ انہیں امید ہے کہ تہران اب موقع کو سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران ویانا مذاکرات میں واپس آئے۔


مشہور خبریں۔
شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے ترکی کی قومی سلامی کونسل کی ہری جھنڈی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:رجب طیب اردگان کے شام میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں
مئی
اسرائیل فوری طور پر اپنے حملے بند کرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اس ہفتے کے روز سے الاقصیٰ طوفان
اکتوبر
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
اقتصای رابطہ کمیٹی نےگندم، یوریا کی درآمد کی منظوری دے دی
?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
اکتوبر
اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں ویکسینیشن شروع
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے طالبان سے منظوری ملنے کے بعد افغانستان میں
اکتوبر
کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے
?️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی
مئی
عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا
مئی
صیہونی قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کے قومی سلامتی کے وزیر نے، جیسا
جنوری