🗓️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے مشیر عادل جبیر کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتطامیہ میں بھی سعودی عرب کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ وزیر خارجہ کے مشیر عادل الجبیر نے ایک تقریر میں کہا کہ ان کے ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے والے ڈرون اور میزائل ایرانی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ یمنی ایرانی میزائل اور ڈرون استعمال کرکے سعودی عرب پر حملہ کر رہے ہیں۔
الجبیر نے کہا کہ تمام میزائل اور ڈرون ایران میں بنائے جاتے ہیں یا ایرانیوں کی طرف سے فراہم کیے جاتے ہیں جن میں سے کچھ شمال سے اور کچھ سمندری راستے سے یمن پہنچائے جاتے ہیں، عادل الجبیر نے ایران مخالف اظہار خیال کو جاری رکھتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ اقوام متحدہ نے بقیق تیل کے میدان پر حملے کے لئے ایرانیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لہذا یہ واضح ہے کہ یہ میزائل کہاں سے آرہے ہیں۔
یادرہے کہ سعودی حکام کی بیان بازی یمن میں سعودی جرائم کی پردہ پوشی کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو پچھلے 6سال سے جاری ہے، انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں اپنے ملک کے مؤقف پر اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں کہاکہ ریاض اب بھی یقین رکھتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس کے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینیوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے۔
عادل الجبیر نے ریاض کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ میں امریکی پالیسی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی جیسی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
یحیی السنوار کا جانشین کون ہوگا؟
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اکتوبر
افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
مئی
برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگایا
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی اشاعت کے مطابق برطانوی شہریوں کے ٹیکس محصولات کو غزہ
نومبر
حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے
🗓️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے
مارچ
کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ
جولائی
اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال پر یورپ میں ماہانہ فیس عائد
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور
نومبر
جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
ستمبر
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
🗓️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر