🗓️
سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے آئرش اور نارویجن ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے موثر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے آئرش ہم منصب مائیکل مارٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس فون کال میں سعودی وزیر خارجہ اور ان کے آئرش ہم منصب نے غزہ اور اس کے گردونواح میں تازہ ترین خطرناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟
فیصل بن فرحان نے اس صورتحال کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے واضح موقف کی اہمیت پر زور دیا اور فوری جنگ بندی اور بے گناہوں کا خون بہانے سے روکنے نیز بے دفاع شہریوں کی حمایت اور انسانی بحران کو پیچیدہ ہونے سے روکنے پر زور دیا۔
اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے نارویجن ہم منصب سے بھی بات کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فریقین نے غزہ اور اس کے اطراف میں حملوں کے جاری رہنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: حماس نے اسرائیل کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کا افسانہ توڑا
بن فرحان نے کشیدگی میں اضافے اور غزہ کے باشندوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے نیز مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو کی کامیابی پر حکومت اور اپوزيشن دونوں خوش
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم
اگست
کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین
جنوری
اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ
مارچ
کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ
اگست
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق
🗓️ 1 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز
نومبر
روس کیسے جنگ بندی کے لیے تیار ہوا؟ ٹرمپ کا دعویٰ
🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر
مارچ
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری