?️
سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ سال سے زیادہ کےعرصہ اور ایک ڈرامائی تبدیلی کے بعد یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے 40 سے زائد فوجی اڈوں جو150 کلومیٹر کے علاقہ کر مشتمل تھے،پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے ، سعودی عرب کے اندر جیزان محور پر بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کیا۔
یمنی جنگ انفارمیشن بیورو نے آڈیو اور ویڈیو فائلوں کے ذریعہ آپریشن اور اہم فوجی کامیابیوں کی دستاویزات جاری کی ہیں،یہ آپریشن سعودی فوج اور ان کے کرائے کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھنے کے بعد کیا گیا تھا،یادرہے کہ ان اڈوں میں سعودی اورسوڈانی مشترکہ فوج کے ساتھ ساتھ لواء المغاویر بریگیڈ کی کرائے کی یونٹ بھی موجود ہیں۔
یادرہے کہ ان اڈوں پر یمنیوں حملوں کے دوران 200 سے زیادہ سعودی فوج اور سوڈانی فوج کے فوجی ہلاک ، زخمی یا گرفتار ہوئے نیز ان کی متعدد بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں،واضح رہے کہ ان تمام تر اقدامات کو یمنی جنگ انفارمیشن بیورو کے کیمروں کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی سعودی سرزمین میں یمن کے اس بڑے پیمانے پر آپریشن کے ساتھ ، جو سعودی اتحاد کے ساتھ ہونے والی جنگ میں ایک بے مثال پیشرفت ہے ، قاسف کے 2 ڈرونز نے جنوب مغربی سعودی عرب کے عسیر خطے میں خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ایئر بیس کو نہایت ہی درست کاری سے نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد کے ہاتھوں صوبہ صعدہ میں یمنی عوام کے خلاف اپنے جرائم میں شدت پیدا کرنے کے بعد یمن کی جوابی کاروائیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ،قابل ذکر ہے کہ اس ملک کے صوبہ صعدہ کےالرقو علاقہ میں سعودی کرائے کے توپ خانے کے تازہ ترین حملے میں تین نوجوان لڑکیوں شہید ہوگئیں، یادرہے کہ یمن کی افواج کے سعودی سرزمین کے اندر 40 اسٹریٹجک ٹھکانوں کو اپنے قبضہ میں لینا،سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کا ہلاک اور زخمی ہونا ، ساتھ ہی بڑی تعداد میں سعودی فوجیوں کی گرفتاری اور شاہ خالد ایئر بیس پر حملوں نے جنگی اکائیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور سعودی حکام کو بہت بڑے دردسر میں مبتلا کر دیا ہے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے بھی اس نکتے پر زور دیا کہ انصاراللہ قیادت نے جو کچھ کہا اگر وہ ہو جاتا ہے توسعودی عرب مکمل طور پر مفلوج اور مالی طور پر اس دیوالیہ ہوجائے گا، محمد علی الحوثی نے بھی واضح کیاکہ ہم آج انہیں ‘بڑے دردسر’ کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں اور مساوات ابھی تمام جہتوں کے ساتھ ‘عظیم درد’ کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ آپریشن خمیس مشیط بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجیوں کا آپس میں ٹکراو ۸ فوجی زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شمالی
اکتوبر
کوربن کی نئی بننے والی پارٹی برطانوی وزیر اعظم کے اقتدار کے ڈھانچے کے لیے خطرہ
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جرمی کوربین، لیبر پارٹی کے سابق رہنما، نے حال ہی
جولائی
نیتن یاہو کی اہلیہ کی کئی تقرریوں میں مداخلت: لائبرمین
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:وِگڈور لائبرمین اسرائیل حکومت کے سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا
جنوری
پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے
مارچ
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ
عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ
جون
افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات
جولائی