سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی پیداوار میں کمی کے سعودی عرب کے اقدام کے واشنگٹن ریاض تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں OPEC+ کے اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے خواہاں ہیں، بائیڈن نے اس معاملے کی تصدیق کی اور اپنے سعودی عرب کے دورے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دورہ تیل کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔

بائیڈن نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ میں سعودی عرب کیوں گی، میں نے تیل کی بات نہیں کی بلکہ میں اس بات کو یقینی بنانے اوریقین دلانے گیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ سے دور جانے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس کے بعد انہوں نے ریاض کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے روس کے تعاون سے جو کچھ کیا ہے اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے ان کے ذہن میں کیا ہے اور یہ کہ سینیٹر مینینڈیز کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کی درخواست کے پیش نظر وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، بائیڈن نے کہا کہ یہ بھی ایک آپشن ہے۔

 

مشہور خبریں۔

قیدیوں کے تبادلے سے متعلق عبرانی ذرائع کی قیاس آرائیاں

🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مقامی ذرائع نے آج باخبر ذرائع کے

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس

🗓️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ

پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی

🗓️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی

شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

عراق میں فوجی موجودگی جاری رکھنے کے کا امریکی بہانہ؛ عراقی سیاسی کارکن کی زبانی

🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی

امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے

فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے