سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحاد الحدیدہ صوبے میں بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق المسیرہ کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اس نے جنگ بندی کی ذرا سی بھی پاسداری نہیں کی۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں سعودیوں نے الحدیدہ جنگ 198 بار بندی کی خلاف ورزی کی ہے، چینل نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف الحدیدہ صوبے کو بڑے پیمانے پر فضائی حملوں سے نشانہ بنا رہا ہے ، بلکہ اس کے جاسوس طیارے بھی صوبے کی فضا میں مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودیوں نے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے بار بار فضائی حملوں میں صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے فریم ورک میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا،ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل پر وسیع پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا اس لیے کہ اسے اپنے ڈالروں کی پرواہ ہے نہ یمنی بے گناہ اور معصوم بچوں کی جانوں کی۔
مشہور خبریں۔
عدلیہ سے آئین و قانون کا محافظ بننے کی توقع ہے وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجرا کردیا
اپریل
اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ،عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار کر لی
جنوری
حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی
اکتوبر
صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
ستمبر
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
اپریل
صنعا پر حملوں میں ممنوعہ امریکی بموں کا استعمال
فروری
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
مئی
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست 10 دن کیلئے ملتوی
اکتوبر