?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب نے گزشتہ دس سالوں میں گیارہ سو افراد کو پھانسی دی ہے۔
آل سعود حکومت اب بھی ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے اور وہ اس سزا کو بار بار استعمال کرتے ہوئے مردوں، عورتوں یہاں تک کہ نابالغوں کو بھی متاثر کرتی ہے جبکہ ان میں سے بہت سی سزائیں خفیہ اور اسلامی قوانین نیز بین الاقوامی کے خلاف دی جاتی ہیں، ہر سال سعودی حکومت آزادی اظہار بیان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے آل سعود کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد کو سخت اور موت کی سزائیں سناتی ہے۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی یورپی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اعلان کیا کہ سعودی عرب نے اس سال کے آغاز سے اب تک 121 افراد کو پھانسی دی ہے جن میں سے 81 کو اجتماعی پھانسی دی گئی، جو اس حکومت کی تاریخ میں سب سے بڑی اجتماعی پھانسی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 41 سعودی شیعہ مظاہرین اور مشرقی عرب کے الاحساء اور قطیف علاقوں کے رہائشی تھے، سعودی عرب میں ایک دن میں اتنی تعداد میں شیعوں کو پھانسی دی گئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، سعودی عرب میں سزائے موت کا تعلق بدسلوکی اور تشدد کے استعمال سے ہے، جہاں قیدیوں کو ہر قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ تشدد گرفتاری کے لمحے سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
فروری
پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار: آرمی چیف
?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے
مارچ
سعودی تاریخ کی سب سے زیادہ تفرقہ انداز سیاسی شخصیت
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بن سلمان کی آل سعود خاندان کو
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
اگست
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
شبیر شاہ کا مقبول بٹ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقید ت
?️ 11 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک
فروری