سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو خطے کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔
ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ریاض میں تہران کے سفارت خانے کے دوبارہ کھولنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مظبت قدم قرار دیا۔
ڈوجارک نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا مثبت پیش رفت ہے؟،کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب بھی اس خطے یعنی خلیج فارس میں اس قدر اثر و رسوخ رکھنے والے دو ممالک واضح ،تعمیری انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت یا مذاکرات کریں تو یہ خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران نے سات سال بعد کل (منگل) کو سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا،یہ کاروائی چین کی ثالثی سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر مبنی معاہدے کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے، ریاض اور تہران نے مارچ میں بیجنگ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
میانمار کے کیرن نسل کے گوریلاز نے باغی فوج کے بیس پر قبضہ کرلیا، فوجی حکومت کے مخالفین میں خوشی کی لہر
اپریل
سعودی عرب اور روس کے درمیان پولیس تعاون بڑھانے کا معاہدہ
مئی
5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
ستمبر
Government introduces new rules for public university admission
صہیونیوں نے غزہ پر کتنے ہزار ٹن بم گرائے ہیں؟صیہونی فوج کی زبانی
اکتوبر
فاتح کمانڈروں کے خون کا بدلہ خطے سے امریکہ کی بے دخلی اور صیہونی حکومت کی تباہی ہے: عراقی مزاحمتی تحریک
جنوری
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
اپریل
صیہونی انٹیلی جنس سروسز پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ
جنوری