?️
سچ خبریں:محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی ایک خاتون کارکن نے سعودی جیلوں میں دی جانے والی ایذاؤں کے بارے میں بات کی۔
ایک ہزار دن سعودی جیل میں قید رہنے والی سعودی سماجی کارکن لجین الہزول نےامریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سعودی جیل میں مہینوں کی قید اور اذیت کے بعد رہائی کے باوجود بھی سعودی سکیورٹی سروسز کے دباؤ میں ہیں
انھوں نے مزید نے کہا کہ تفتیش کاروں نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم جیل کے ایک محافظ نے مداخلت کرکے انھیں بچایااوران کے ساتھ یہ جرم نہیں ہونے دیا۔
فریڈم فرسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اس سعودی خاتون کی حالت کے بارے میں ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی حکام کے دعوؤں کے برعکس لجین نے اپنی مکمل آزادی حاصل نہیں کی اور جیل سے رہائی کے باوجود وہ جیل میں ہیں اور غیر محسوس پابندیوں کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں کے دباؤ میں ایک ہزار دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی اس خاتون سے سعودی سکیورٹی سروسز کی جانب سے اب بھی طلب اور پوچھ گچھ جاری ہے، دوسری جانب یورپی سعودی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 11 سالوں میں 29 خواتین کا سر قلم کیا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں جبکہ یہ توقع کی جانی چاہیے کہ اس دوران سزائے موت پانے والی خواتین کی تعداد اس اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوگی،اس تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 2016 میں 3 خواتین کا سر قلم کیا گیاجبکہ 2017 میں دو خواتین اور 2018 میں اتنی ہی تعداد نیز 2019 میں چھ کیسزاور 2020 میں دو خواتین اور 2021 میں ایک خاتون کا سر قلم کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے
مارچ
لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں
جون
ٹرمپ کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا
اکتوبر
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کےخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی فل کورٹ بنانے کی تجویز
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجی
جون
مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم
اکتوبر
عالمی کمپنیاں معاشی صورتحال نہیں بلکہ اپنی حکمت عملی کے تحت پاکستان چھوڑ رہی ہیں، وزیر خزانہ کا دعویٰ
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا
اکتوبر
یوم القدس کے موقع پر ہزروں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت
مئی
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری