سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل مراکز ہمارے نشانے پر ہیں:یمنی فوج

سعودی

🗓️

سچ خبریں:صنعا میں ایک فوجی عہدہ دار نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر پر حالیہ ڈرون حملے نے ثابت کر دیا کہ ہم سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل کے مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صنعاء کے ایک فوجی عہدہ دار نے سعودی اماراتی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الضبہ بندرگاہ میں آئل ٹینکر پر حالیہ ڈرون حملے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل کے مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس انتباہ کا اعلان یمنی فوج کے کوسٹل ڈیفنس ڈویژن کے کمانڈر محمد القادری نے کیا اور سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یمن کے تیل کے وسائل کو نقصان پہنچانے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔

القادری نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا ہے کہ صوبہ حضرموت کی الضبہ بندرگاہ پر حالیہ ڈرون حملہ ایک انتباہ تھا تاکہ کوئی جہاز یمن کے تیل اور وسائل کو لوٹنے کی کوشش نہ کرے اور یہ حملہ کامیاب رہا، اس یمنی کمانڈر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ کے سالوں میں اس ملک کی بحریہ کی طاقت میں اضافہ نے سعودی امریکی اتحاد کے حساب کتاب کو غلط ثابت کر دیا ہے، کہا کہ یمنی فورس اس اتحاد کے جنگی جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔

القادری نے یہ بھی کہا کہ سعودی اتحاد جانتا ہے کہ یمن کے پاس ایسے ہتھیار اور فوجی طاقت ہے جو بحیرہ احمر اور باب المندب میں اس کے لیے ایک عبرتناک مساوات قائم کر سکتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

برائیوں کا مرکز اور ہم جنس پرستوں کا سب سے بڑا حامی کون؟

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

لبنان پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج کا ہونے والا نقصان 

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر زمینی حملے کے شروع ہونے کے پانچ دن

افغان طالبان کی شامت

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے

آرمی چیف، ڈی جی ISI کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

🗓️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

فلسطینی اتھارٹی کی سرخ لکیر

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے

نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید

🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک

بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات

🗓️ 4 مئی 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور

اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے