?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد کے یمن پر حملے کو روکنے کے فیصلے پر امریکی مفادات غالب ہیں۔
منگل کے روز المسیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے امریکی وزیر خارجہ کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہاکہ اتحادی جنگی طیاروں کی جانب سے یمن پر مسلسل بمباری سے امن کے لیے خیر سگالی نہیں دکھائی دیتی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے یمن لنڈرکنگ نے دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کی کہ صنعانے امن کا راستہ روک رکھاہے۔
یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے وائٹ ہاؤس سے یمن پر حملے کا اعلان کیا جو کہ اب بھی امریکہ کی براہ راست شرکت سے جاری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امن قائم کرنے کے لیے سنجیدگی ہے تو صنعاانسانیت کیس کو سیاسی اور فوجی معاملات سے جوڑنے کی مخالف ہے۔
ہشام شرف نے مزید کہاکہ سعودی اتحادی جنگی طیاروں کی القاعدہ دہشت گرد گروہ کو البیضا صوبے میں مدد دینادہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکی دوہرے معیار کی دلیل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نےپچھلے چھ سال سے کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی مدد اور سبز روشنی کے ساتھ یمنی مستعفی اور مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے بہانے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے متعدد اداروں بشمول عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بار بار خبردار کیا ہے کہ یمنی عوام کو قحط اور ایک انسانی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو گزشتہ صدی میں بے مثال ہے۔


مشہور خبریں۔
اسمارٹ ڈیوائسز کی لائٹ نیند میں خلل نہیں ڈالتی، تحقیق
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل و
جنوری
صیہونی حکومت پر حماس کا خوف طاری
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق شائع شدہ رپورٹوں سے
جون
ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ
?️ 9 اکتوبر 2025ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
اکتوبر
نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف نسلکشی ختم کرنی ہوگی؛ اسپین کا مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پی ٹی آئی کے استعفے تب قبول ہوں گے جب دباؤ میں نہ دیے جانے کا یقین ہوجائے، اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے روز
دسمبر
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
خواتین کو وراثت سے محروم کرنیوالی رسومات کی کوئی شرعی اور قانونی حیثیت نہیں، وفاقی شریعت کورٹ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں
مارچ
متحدہ عرب امارات کی صیہونی کے لیے ایک اور خدمت
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید
مارچ