?️
سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے کم از کم پچاس فلسطینی مارے جانے چاہئیں:اسرائیلی جنرل
اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) اہارون ہالیوا نے ایک متنازع بیان میں کہا ہے کہ سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے کم از کم پچاس فلسطینی مارے جانے چاہئیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ "غزہ میں پچاس ہزار ہلاکتیں آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہیں، چاہے وہ بچے ہی کیوں نہ ہوں۔
اسرائیلی چینل 12 کی جانب سے جاری کی گئی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز میں ہالیوا نے 7 اکتوبر کو پیش آنے والے انٹیلی جنس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے، خفیہ ایجنسی شاباک کے حماس رہنماؤں کو قتل کرنے کے منصوبوں پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد انتقام نہیں بلکہ نسلوں کے لیے پیغام دینا ہے۔ ہالیوا کے مطابق "فلسطینیوں کو وقتاً فوقتاً ایک نئی نَکبت (تباہی) کا سامنا کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کی قیمت کو محسوس کریں۔
ہالیوا نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے 7 اکتوبر سے پہلے حد سے زیادہ پُراعتماد تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ ہر چیز پر قابو رکھ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف غرور نہیں بلکہ ایک گہری ساختی خامی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ شاباک 7 اکتوبر سے پہلے ہی حماس کے کمانڈروں محمد الضیف اور یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سابق انٹیلی جنس سربراہ نے موجودہ اسرائیلی کابینہ کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایتامار بن گویر اور بزالل سموتریچ جیسے وزراء کو سکیورٹی معاملات کی بنیادی سمجھ تک نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ حکومتی کمزوری اسرائیل کو مزید خطرات کی طرف دھکیل رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی فوج غزہ میں ہار گئی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ
نومبر
چین کی نوجوان آبادی کا جذباتی راحت کیلئے اے آئی سے لیس پالتو جانوروں کی جانب رجحان
?️ 21 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی نوجوان آبادی کی جانب سے جذباتی طور
جنوری
سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ
اگست
الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کی توہین
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں الجزائر کے
اگست
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت
اگست
تربیلا ڈیم میں بڑے آبی ریلے کے داخل ہونے کا امکان، خطرے کی گھنٹی بج گئی
?️ 22 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم
جولائی
فلسطینیوں کی آواز دبانے پر انسٹاگرام میں اہم تبدیلیاں
?️ 1 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں
جون