?️
زیلنسکی کی حکومت میں 100 بلین ڈالر کا ممکنہ غبن
یوکرین کے سابق وزیرِاعظم نیکولای آزاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ کییف حکومت کے اہلکاروں نے غیر ملکی امداد میں سے سو ارب ڈالر سے زیادہ رقم ممکنہ طور پر اختلاس کی ہے۔ تاس نیوز ایجنسی کے مطابق آزاروف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 2022 سے اب تک یوکرین کو تقریباً تین سو ساٹھ ارب ڈالر کی بیرونی امداد فراہم کی گئی ہے، جبکہ ملک میں بدعنوانی کی اوسط شرح پندرہ سے تیس فیصد کے درمیان ہے۔
ان کے بقول اگر کم سے کم تخمینہ یعنی پندرہ فیصد کو لیا جائے تو تقریباً چون ارب ڈالر اور اگر تیس فیصد حساب کیا جائے تو ایک سو آٹھ ارب ڈالر تک کی رقم حکام کی کرپشن کی نذر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے انسدادِ بدعنوانی اداروں نے دس نومبر کو توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے ایک کیس کی تحقیقات کے لیے میداس نامی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں کییف میں سنگین سیاسی بحران پیدا ہوا۔
اسی پس منظر میں یوکرینی پارلیمان نے صدر ولادیمیر زلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک کی ممکنہ بدعنوانی میں شمولیت کے شبہے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اٹھائیس نومبر کو انسدادِ بدعنوانی اہلکاروں کی جانب سے ان کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد یرماک نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک
اکتوبر
ن لیگ کے اندر سے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ
?️ 18 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات
اپریل
لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں
جنوری
فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے غزہ کے آس پاس صہیونی بستیوں میں فلسطینیوں
جولائی
غزہ میں صرف چند گھنٹوں میں درجنوں شہید
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ دنوں کی طرح
اکتوبر
7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے آیا:عبری میڈیا
?️ 7 اکتوبر 20257 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے
اکتوبر
سڈنی میں فلسطین حامی سیاستدان پولیس تشدد کا شکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی
جون
ایران کو دھوکہ دینے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ڈرامائی اختلافات
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکراتِ جوہری
دسمبر