?️
زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ 24 فروری کو جنگ کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر انتخابات کرانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر قبل از وقت انتخابات سے متعلق کوئی ارادہ یا قدم موجود بھی ہو تو جنگ کی سالگرہ جیسے دن کو سیاسی اعلان کے لیے استعمال کرنا “انتہائی احمقانہ خیال” ہوگا۔
تاہم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین انتخابات کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے سیکیورٹی کی صورتحال بنیادی شرط ہے۔ ان کا کہنا تھا: “یہ بہت سادہ ہے جنگ بندی ہو جائے تو انتخابات ہو جائیں گے۔ یہ مکمل طور پر سلامتی کا معاملہ ہے۔
زیلنسکی 2019 میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے تھے۔ یوکرینی آئین کے تحت ملک میں مارشل لا نافذ ہونے کی صورت میں عام انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، اور روس کے ساتھ جاری جنگ کے باعث ملک بدستور ہنگامی حالت میں ہے۔
حالیہ دنوں میں بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زیلنسکی رواں ماہ انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں، جسے بعض مبصرین نے امریکی دباؤ اور کریملن و وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کی جمہوری حیثیت پر اٹھائے گئے سوالات کے تناظر میں دیکھا۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 21 فروری 2022 کو ڈونیتسک اور لوہانسک کی خود ساختہ عوامی جمہوریاؤں کو تسلیم کیا تھا، جس کے تین روز بعد 24 فروری کو روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی، جسے ماسکو نے “خصوصی فوجی آپریشن” قرار دیا۔
روس کی اس کارروائی کے جواب میں امریکہ اور مغربی ممالک نے ماسکو پر وسیع پابندیاں عائد کیں اور کییف کو اربوں ڈالر مالیت کی فوجی و دفاعی امداد فراہم کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شیطانی آیات لکھنے والا اب ہوگا ایک آنکھ والا شیطان
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بدنام زمانہ اور گمراہ کن کتاب شیطانی آیات کے شیطان صفت
فروری
امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو
?️ 25 نومبر 2025امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو یوکرین کے صدر
نومبر
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے وارنٹ جاری کردیے
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
جولائی
ایران اور عمان کا مشترکہ بیان؛ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی اور مشترکہ تعاون پر اتفاق
?️ 24 جون 2026سچ خبریں:سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے
جون
عالمی ادارے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مصیبت زدہ انسانیت کو بچانے میں مدد کریں
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے
اگست
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، شبلی فراز
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز
مئی
شامی دفاعی سسٹم کا لاذقیہ پر ہونے والے صیہونیوں کے حملے کا مقابلہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے صوبےلاذقیہ کی بندرگاہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے
دسمبر
صنعا کی وارننگ سے ایکسپو دبئی نمائش ملتوی
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کل اعلان کیا کہ
جنوری