?️
سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کو ہتھیار دینا بند کر دو ورنہ ہم اس ملک میں مغربی ممالک کے ہتھیار پہنچانے والے قافلوں کو نشانہ بنائیں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے والے یورپی ممالک اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی یوکرائن میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی ترسیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ متعدد ممالک سے یوکرائن کو ہتھیاروں کی ترسیل محض ایک خطرناک اقدام ہی نہیں بلکہ ایسا اقدام بھی ہے جس سے فراہم کیے جانے والے اسلحے ہمارا اہداف بن جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی بغیر سوچے سمجھے منتقلی کے نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا جیسے کہ امریکہ کا مین-پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائل سسٹم وغیرہ۔
ریابکوف نے کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جبکہ روس مغربی میڈیا اور کاروباری طبقے کو ملک بدر کرکے حالات کو مزید بدتر نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کو روسی معیشت کو شدید دھچکا پہنچانے کی کوشش کی بھی مذمت کی لیکن یہ بھی کہا کہ ماسکو نقصان سے بچنے کے لیے موثر حکمت عملی سے کام کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد
ستمبر
فیس بک جیسی سوشل میڈیا سائٹس فون کے مائیک پر آپ کی باتیں سنتی ہیں؟ نئی رپورٹ میں اہم انکشاف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی چیز خریدنے کی
ستمبر
قتل عام کے بعد الجولانی کا منافقانہ بیان؛ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں!
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی
مارچ
جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوگا تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
جون
ایران ترکی کے لیے ایک اہم ملک ہے، ہم غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کو قبول نہیں کرتے:ترک سیاسی رہنما
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:حزب سعادت ترکی کے رہبر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا
دسمبر
سعودی عرب صیہونی امریکی جال میں
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جہاں بائیڈن تنقیدوں کی زد میں
جولائی
عالمی تنہائی اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے: صیہونی اخبار کا انتباہ
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کی کارروائی کے تین سال بعد، جس نے رپورٹ
اکتوبر
یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم نے دیا پیغام
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران
مارچ