سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ اور فوج سپلائی کرکے بحران میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کو اسلحوں کی سپلائی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد، روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین کے چیئرمین ویاچسلاو وولودین نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ اور فوج سپلائی کرکے بحران میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
وولودین کا کہنا تھا کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی طرف سے اسلحوں اور گولہ بارود کی سپلائی ہو رہی ہے اور ساتھ ہی نیٹو کے رکن ملکوں کی نگرانی میں ان ملکوں میں ایسے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی ہو رہی ہے جو یوکرین کی قومی فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔
وولودین نے مزید کہا کہ جب امریکی امریکی صدر جو بائیڈن اور انکے نیٹو اتحادی امن کی اپیل کرتے ہیں تو پہلے انہیں اپنے آپ سے اسکی شروعات کرنی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حالات سدھار میں نیٹو کے رکن ممالک آڑے رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یوکرین کو ایک آزاد اور غیر جانبدار ملک بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔