🗓️
سچ خبریں:بلومبرگ کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن کے خلاف روس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی آنے والے منگل سے شروع ہو سکتی ہے۔
امریکہ کی بلومبرگ ویب سائٹ نے اس ملک کےباخبر حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے اقدامات میں ڈونباس کے علاقے کو مشتعل کرنا یا یوکرائن کےدارالحکومت کیف پر حملہ کرنا شامل ہو سکتا ہے ، انھوں نے کہا کہ روس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی منگل کو شروع ہو سکتی ہےجبکہ امریکی میڈیا کو یہ معلوم نہیں کہ آیا پیوٹن نے اس طرح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے جائزوں کی حمایت کرنے کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے ہیں جبکہ بہت سےباخبر اہلکاروں کے مطابق، امریکہ نے جمعے کو اپنے اہم اتحادیوں کے ساتھ اپنی تشخیص شیئر کی۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز کئی ممالک نے کیف سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرائن کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اگر ممکن ہو تو وہاں سے واپس چلے آئیں۔
بلومبرگ نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ موسم خزاں میں، امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ روس یوکرین کی سرحدوں کے قریب اپنی فوج اور فوجی تنصیبات تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جواب مکمل ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کا دفتر بھی غیر محفوظ، راکٹ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا
🗓️ 31 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت کی کمزوری اور طالبان کی
جولائی
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا
اگست
وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
🗓️ 27 ستمبر 2024نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی
فروری
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری
وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 14 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر
دسمبر