?️
سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے 18 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتی رہتی ہے، حال ہی میں اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جرائم 2021 میں مزید بڑھ گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق قدس ریسرچ سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس سال (2021) کی ابتدا سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں 18 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مرکز کے مطابق شہدا میں دو فلسطینی قیدی تھے، قدس ریسرچ سنٹر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے ذریعہ صرف مارچ میں 5 کو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، ان میں سے تین فلسطینی ماہی گیر تھے جنھیں غزہ پٹی میں صہیونیوں نے گولی مار دی تھی، مرکز نے کہا کہ سن 2021 کے آغاز سے صہیونیوں نے مغربی کنارے سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جنگی گولہ بارود اور آنسو گیس سے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان میں سے متعدد کی شہادت ہوگئی ۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونی نہتے فلسطینیوں کو ا س طرح ظلم و تشدد کا شکار بنا رہے ہیں، انھیں ان کے کھیتوں پر کام کرنے نہیں جانے دیتے ، ان کی زمیوں پر قبضہ کر رہے، راستے چلتے ہوئے افراد کو گاڑیوں کے نیچے کچل دیتے ہیں تاہم ا س کے باجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کی جانب سے کسی بھی طرح کا رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا ہے بلکہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی دیکھ رہی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں انسانی حقوق سے زیادہ ڈالروں کی قیمت ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی خلائی ادارے کا خلانوردی سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ
?️ 18 اگست 2021ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام
اگست
لبنان میں سیاسی مساوات کا بدلنا ایک سراب کی مانند
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے
نومبر
اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی
مئی
سپریم کورٹ کا تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو
فروری
خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج
جون
میں اب اکیلا رہتا ہوں، اسلیے ملازم رکھنا مشکل ہے، آغا علی
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب
مارچ
صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح تشویش میں مبتلا
?️ 30 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان
جنوری