?️
سچ خبریں:ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ ایران اور انسداد دہشت گردی کرنے والے دیگر ممالک خطے میں سامراجی طاقتوں سے وابستہ تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ زندہ نہیں ہونے دیں گے۔
مشرق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے آج (سنیچر) دوپہر سے قبل عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کے دوران عراق میں حالیہ امریکی اقدامات اور اس ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلہ میں عراقی پارلیمنٹ پاس کیے جانے والے قانون کے نفاذ میں تاخیر کا حوالہ دیا،انھوں نے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کو کشیدگی بڑھانے اور خطے میں بحران بڑھانے کا بنیادی سبب قرار دیا۔
شمخانی نے اس ملاقات میں تناؤ کو کم کرنے اور موجودہ بحرانوں کے خاتمے کے لئے تعمیری بات چیت کرنے کے لئے خطے کے ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ آج عراق کو حاصل ہونے والا استحکام اس ملک کی مرجعیت، سیاسی افراد کی عقمندی اور مسلح افواج کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس کو بچا کر رکھنا ہوگا،ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نےکہا کہ خطے میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو تقویت بخشنے اور ترقی دینے کے لئے حالیہ امریکی اقدامات اور انسداد دہشت گردی کی مزاحمتی قوتوں پر وحشیانہ حملے نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ خطہ میں منظم دہشت گردی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اور انسداد دہشت گردی کے دیگر ممالک کی خطے میں اغیار سے وابستہ تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ زندہ نہیں ہونے دیں گے،شمخانی نے یمن کے مظلوم عوام کی بدترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قسم کی نسل کشی کی یاد دلاتا ہے ،انھوں نے اس ملک میں چار سالہ جنگ کے خاتمے میں تعاون کے لئے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔
اس ملاقات کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے عراق میں حالیہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی اور استحکام معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کی بنیاد ہے اور عراق جیسے ملک کی سلامتی کا قیام پہلی ترجیح ہے ،ہمارا ملک دہشت گردی کا مقابلہ کرتا رہا ہے، اور سالوں سے عدم تحفظ کا شکار رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے
مئی
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل
اسرائیلی کنیسٹ ممبر: نیتن یاہو نے غزہ جنگ کو بغیر کسی خاص مقصد کے جاری رکھا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں مزاحمتی
جون
تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
مئی
دو سال کی جنگ کے باوجود بھی اسرائیل فوج حماس کو شکست دینے ناکام رہی ہے
?️ 20 ستمبر 2025دو سال کی جنگ کے باوجود بھی اسرائیل فوج حماس کو شکست
ستمبر
بائیڈن کو ابھی تک یقین نہیں آیا کہ آیا غزہ میں کوئی جنگی جرم ہوا ہے!
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹائم میگزین سے گفتگو میں
جون
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری
پینٹاگون میں برطرفیوں کی لہر ؛ ایران پر حملہ امریکہ کے لیے ایک چیلنج
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ آج کل اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی
اگست