?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے باوجود سابق امریکی صدر کے داماد کو 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے چھ ماہ بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں چلنے والے ایک فنڈ سے 2 بلین ڈالر حاصل کیے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فنڈ کے مشیروں کی جانب سے خبردار کرنے کے باجود سرمایہ کاری کوشنر کے حوالے کر دی گئی تھی جبکہ اس طرح کا معاہدہ کرنا سعودی عرب کے مفاد میں نہیں تھا۔
اخبار کو حاصل دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی نیشنل ویلتھ فنڈ کی سرمایہ کاری کی نگرانی کے ذمہ دار بورڈ نے کوشنر کی نئی قائم ہونے والی کمپنی، ایفینیٹی پارٹنرز کے ساتھ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن کچھ ہی دنوں بعد، محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران نے شرکت کی، فنڈ کے مشیروں کے انتباہات کو نظر انداز کر دیا گیا اور 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جیرڈ کشنر کو پیش کی گئی۔
نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ جیرڈ کوشنر نے ٹرمپ انتظامیہ میں سعودی ولی عہد کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا جب امریکی انٹیلی جنس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا اور ان کی لاش کو مسخ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل
ستمبر
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے
مئی
برطانوی وزارت دفاع کے ہاتھوں 250 افغانی مترجمین کی اطلاعات منظر عام پر
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: برطانوی حکومت کہ جو پہلے افغانستان سے باہر نکلنے کو
ستمبر
امریکہ کے ذریعہ اسرائیلی اور الجولانی حکومت کے درمیان خفیہ ملاقات
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسئس” نے افشا کیا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
امریکی تاریخ کا سب سے بڑا تاوان
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے ایران اور امریکہ
اگست
شام میں 28 امریکی فوجی اڈے ہونے کا راز
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے اس وقت شام میں 28 فوجی اڈے ہیں جن
دسمبر
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھیجے گئے ہتھیاروں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب اسرائیل جھوٹے اور بے بنیاد
دسمبر
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری