🗓️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس تحریک کے چالیس سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہ کہا کہ حزب اللہ کی رہنمائی کرنے والوں میں امام خمینی کا نام سر فہرست ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے پیر کی رات حزب اللہ کے چالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری تقریبات کے اختتامی جلسے سے خطاب کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ دو ماہ سے جاری یوم تاسیس کی تقریبات کو منعقد کرنے اور کامیاب بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جب ہم چالیس بہاروں کے متعلق بات کرتے ہیں تو اس بات پر توجہ رہے ہم ١۹۸۲ سے پہلے کے ساتھ اپنا رابطہ ختم نہیں کرتے بلکہ ١۹۸۲ سے پہلے والی تمام کوششوں، اقدامات اور جہادی سرگرمیوں کے ساتھ ایک گہرا اور بنیادی تعلق قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ عظیم الشان شہید سید محمد باقر الصدر کے عظیم الہام کی طرف اشارہ کیا جائے، اسی طرح امام موسی صدر کی طرف بھی اشارہ کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ مقاومت کی تشکیل اور قیادت میں سبقت رکھتے ہیں، سید حسن نصر اللہ نے زور دے کر کہا کہ ہم تمام دنیا والوں کے سامنے اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا جہادی راستہ اس عظیم لیڈر امام موسی صدر کے مبارک جہاد کے نتائج میں سے ایک ہے اور حزب اللہ اور امل تحریک دونوں ہی ان کے فرزند اور شاگرد ہیں جو ان کی راہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے عظیم علما اور عالم اسلام کے علما جو آگاہی اور امر بالمعورف کے مروج تھے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور عظیم الہام بخش، ہادی اعظم اور اس زمانے میں انقلاب کی روح اور تحریک کے بانی حضرت امام سید روح اللہ موسوی خمینی کو یاد کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
اب لباس بھی ٹچ اسکرین والے ہوں گے
🗓️ 13 فروری 2022لندن (سچ خبریں) زمانہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، جو
فروری
کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان
اکتوبر
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون
بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
فروری
وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر