?️
حزب الدعوہ اسلامی عراق نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا
عراق میں سیاسی جوڑ توڑ کے اہم مرحلے میں حزب الدعوہ اسلامی عراق نے سابق وزیرِ اعظم نوری المالکی کو ایک بار پھر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب المالکی اربیل میں کرد رہنماؤں سے ملاقات کے لیے موجود ہیں۔
حزب الدعوہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ ملک کے حساس مرحلے کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو سیاسی توازن اور مؤثر انتظامی صلاحیت رکھتی ہو، اور نوری المالکی وسیع تجربے کے باعث اس ذمہ داری کے اہل ہیں۔
المالکی، جو 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں، حالیہ انتخابی مہم کے دوران یہ کہہ چکے تھے کہ اگر ان سے وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا مطالبہ کیا گیا تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ 2014 میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے سیاسی اختلافات اور مرجعیت کی ترجیحات کے باعث تیسری مدت کے لیے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
حزب الدعوہ کی نامزدگی کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب نوری المالکی اربیل میں کردستان ریجن کے رہنماؤں — مسعود بارزانی، نیچروان بارزانی اور مسرور بارزانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں وزارتِ عظمیٰ، صدارت اور اسپیکر شپ سمیت ملک کی اعلیٰ ریاستی مناصب کے مستقبل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
المالکی کے میڈیا دفتر کے سربراہ ہاشم الرکابی کے مطابق یہ دورہ مسعود بارزانی کی باضابطہ دعوت پر کیا گیا ہے۔
ادھر سیاسی ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ عراق کے شیعہ سیاسی دھڑے ’جریانِ صدر‘ نے فوری طور پر نوری المالکی کی نامزدگی کی مخالفت کر دی ہے۔ شفق نیوز نے ایک نام ظاہر نہ کرنے والے صدری رہنما کے حوالے سے بتایا کہ جماعت کسی صورت المالکی کی واپسی کی حامی نہیں۔
دوسری جانب کرد اور سنی جماعتوں کے درمیان بھی پارلیمانی دور کے لیے عہدوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ اہلِ سنت کے سیاسی اتحاد ’تقدم‘ کے سربراہ محمد الحلبوسی جو اس بار سنی ووٹوں سے سب سے زیادہ نشستیں لے کر آئے ہیں نے صدارت کا مطالبہ کر دیا ہے، جب کہ کرد جماعتیں اسے اپنا روایتی حصہ قرار دے کر دستبردار ہونے سے انکار کر رہی ہیں۔
عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل اگلے چند دنوں میں مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ہے، اور نوری المالکی کی ممکنہ واپسی ملکی سیاست میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور
مارچ
ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل
?️ 10 ستمبر 2025سچ خبریں: ایپل نے منگل کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی،
ستمبر
میں نیویارک میں اسلامو فوبیا کو ختم کروں گا: زہران ممدانی
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب زہران ممامدانی نے شہر
نومبر
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے غزہ
جون
عطا تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ
جولائی
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ
جولائی
جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ نے کیا چھپایا
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سابق اور موجودہ امریکی حکام کا حوالہ
اگست
فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا
?️ 23 جون 2021فلپائن (سچ خبریں) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی
جون