سچ خبریں:قرآنی معجزات کے بین الاقوامی مرکز نے جیمز ویب دوربین کی خلائی تصاویر کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی سائنسی دریافت ہمارے اس یقین میں اضافہ کرتی ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے ، وہی اپنے ملک و ملکوت کا احاطہ کیے ہوئے،آغاز، انجام اور حساب کتاب اسی کے ہاتھ میں ہے۔
الغد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قرآن و سنت میں سائنسی معجزات پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی مرکز کی سائنسی کمیٹیوں کے ارکان نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی تصاویر کی اشاعت پر اپنے رد عمل میں اس بات پر زور دیا کہ ان تصاویر میں کائناتی رقص ،ستاروں اور کہکشاؤں کے ایک گروہ کی پیدائش کے لمحات کو ریکارڈ کیا گیا ہے،ہر نئی سائنسی دریافت یہ ہمیں یقین دلاتی ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے۔
مرکز کے بیان میں کہا گیا ہےکہ بلا شبہ یہ واقعہ سابقہ سائنسی دریافتوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں کائنات میں موجود ہر چیز کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ہر دریافت کائنات کی دریافتوں کی راہ میں ایک قدم آگے بڑھاتی ہے ، یقینی طور پر اس کے بعد مزید دریافتیں ہوں گی۔ لیکن انسان کبھی بھی کائنات کی توسیع کی مکمل دریافت تک نہیں پہنچ پائے گا۔
جیسا کہ سورہ ذاریات کی آیت نمبر 47 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور آسمان ہمارے ہاتھ سے بنائے گئے ہیں، اور ہم آسمانوں کو اپنی طاقت سے بلند کرتے ہیں، اور یقیناً ہم ہی آسمانوں کو پھیلاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہماری اصل جنگ صہیونی دشمن کے ساتھ
جنوری
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
ستمبر
امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
جون
افغانستان کے لیے انسانی امداد پر امریکی انتخابات کے اثرات
ستمبر
روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کے بعد دفترخارجہ کی تفصیلات
دسمبر
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
جنوری
پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، عمران خان
مارچ
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
مارچ