?️
سچ خبریں:جوبائیڈن کی بیماری اور اس کے متعلق برتی جانے والی رازداری کے کئی پہلو ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکی آئین سے ہے۔
اس وقت جب کہ دنیا امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت پر پوری توجہ دے رہی ہے، ان کے معاونین اور اتحادی، ڈیموکریٹک پارٹی اور لبرل پریس، اس مسئلے کو اٹھانےسے ہچکچا رہے ہیں، حالانکہ امکان ہے کہ انہیں جلد ہی اس سے نمٹنا پڑے گا کیونکہ یہ امریکی آئین کے دائرہ کار میں ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جب ریاستہائے متحدہ کے پہلے کیتھولک صدر جان ایف کینیڈی عوام کی نظر میں ایک زندہ دل نوجوان تھے ،تاہم حالیہ برسوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں طبی مسائل کا سامنا تھا، درحقیقت جب انہوں نے وائٹ ہاؤس کا انتظام سنبھالا تو وہ بہت بیمار تھے۔
جان ایف کینیڈی ایڈیسن (ایڈرینل کورٹیکس ہارمونز کی کمی) جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے علاوہ جو کبھی جان لیوا تھیں، کولائٹس اور متعدد دیگر بیماریوں جیسے کمر کے دائمی درد اور ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری میں بھی مبتلا تھے اور سن بھی نہیں سکتے تھے ،تاہم وہ اپنا علاج خود کرتے ہوئے روزانہ کئی دوائیں استعمال کرتے تھے جسے آج کی زبان میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ منشیات کے عادی تھے۔
جان ایف کینیڈی کی موت کے بعد برسوں تک امریکی عوام ان کی جنسی مہم جوئی اور طبی حالت کے بارے میں کم ہی واقف تھے لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہ کینیڈی کی موت کے برسوں بعد بھی ان کے طبی ریکارڈ کے حقائق کو چھپانے کی غیر معمولی کوشش کی گئی کیونکہ اس کی طبی حالت کا براہ راست تعلق امریکی آئین سے تھا۔
امریکی آئین اور جمہوریت کے تحت کینیڈی کا صدر منتخب ہونا تقریباً ناممکن تھا اور اگر ووٹرز کو ان کی بیماری کا پوری طرح علم ہوتا تو وہ انہیں ووٹ نہ دیتے،اب امریکہ کے دوسرے کیتھولک صدر جو بائیڈن کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے،وہ، جو ریاستہائے متحدہ کے سب سے بوڑھے صدر بھی ہیں، بڑے پیمانے پر امریکی نیوز میڈیا کی بدولت اپنے جسمانی مسائل کے انکشاف سے بچ گئے ہیں جبکہ کے بے قابو جسمانی افعال کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو محض ایک افواہ قرار دیا جائے اور ان بیماریوں کی وجہ بڑھاپا قرار دے دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے:حریت کانفرنس
?️ 2 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
جولائی
26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر
جنوری
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
مزاحمتی محور کے حملے کے دوران تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال کیا ہے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل
اگست
غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی
نومبر
صہیونی افسران: لبنان میں رہنا بے فائدہ ہے / حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی میں دشواری
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی افسران نے جنوبی لبنان میں اپنے مشن کے غیر
مئی
شیریں مزاری نے امریکہ کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر
اپریل