?️
سچ خبریں:امریکہ نے کھربوں ڈالر خرچ کرکے استقامتی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے کوشش کی تھی اور اسی لیے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا لیکن ان کی شہادت کے امریکہ کی پوری محنت مٹی میں ملا دی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور اس عرصے میں امریکی حکام نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں بہت کچھ کہا اور بہت سے رازوں سے پردہ بھی اٹھایا کہ وہ اس عظیم کمانڈر کو شہید کرنے سے کن مقاصد کے درپے تھے۔
انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کے دوستوں کے جہاد اور انکی شہادت کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کیلئے امریکہ کی دہشتگرد حکومت کا ساتھ دیا وہ صرف ایک ایرانی کمانڈر کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے نہیں تھے بلکہ ان کا مقصد ایران کے اسلامی نظام پر کاری ضرب لگانا تھا۔
جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ امریکی حکام نے یہ سوچا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر ایران کوئی رد عمل نہیں دکھائے گا، انہوں نے کہا کہ تسلط پسند نظام نے اس اقدام سے استقامتی محاذ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کا پروگرام بنایا تھا اور امریکہ کے سابق خبیث صدر، ’ٹرمپ‘ نےاس کے لیے 7 ٹریلین ڈالر خرچ کئے تاہم اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، اس لئے کہ ان شکستوں کے روح رواں شہید جنرل قاسم سلیمانی تھے،انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا دوسرا مقصد استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانا تھا جس میں امریکہ پوری طرح ناکام ہوا۔
مشہور خبریں۔
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،44 دہشت گرد گرفتار
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 44دہشتگردوں
جون
طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ
اکتوبر
صیہونی توپ خانے کا لبنانی سرحد پر حملہ
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی
جولائی
ایرانی صدر کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے گزشتہ رات کے ہوائی حادثے کے
مئی
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛عمران خان دوراہے پر
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں جوبائیڈن کی جانب سے
جولائی
امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف
?️ 21 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
اگست