?️
جرمنی میں اسرائیل کی حمایت کے خلاف مظاہرہ
ہفتہ کے روز برلن میں دس ہزاروں جرمن شہریوں نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں میں جرمنی کی حمایت کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا۔یہ مظاہرہ ، نسل کشی کو روکو کے عنوان سے منعقد ہوا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی نسل کشی میں شراکت داری بند کرے اور تمام فوجی تعاون، بشمول ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر عسکری سامان کی خرید و فروخت روک دے۔
مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں نسل کشی روکو آزادی فلسطین،اب کوئی بھی یہ ظلم برداشت نہ کرے کے جملے درج تھے۔
یہ مظاہرہ 50 سے زائد گروپوں کی مشترکہ اپیل پر منعقد ہوا، جن میں فلسطین کے حق میں سرگرم تنظیمیں، میڈیکو انٹرنیشنل، ایمینسٹی انٹرنیشنل اور جرمنی کی اپوزیشن پارٹی شامل تھیں۔ پولیس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق تقریباً 18 ہزار افراد نے برلن کے سٹی ہال کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جرمنی فوری طور پر اسرائیل کو ہتھیار کی برآمدات بند کرے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائے اور یورپی یونین اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔
جرمنی کی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ انس شورڈٹنر نے کہا صدراعظم فریڈرِش میرٹس اور وزرا باتیں تو کرتے ہیں، لیکن عمل نہیں کرتے۔ وہ ‘قومی وجوہات کے نام پر بات کرتے ہیں، جبکہ غزہ میں اسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔ وہ نسل کشی پر خاموش ہیں اور اس میں شراکت دار ہیں۔ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ 62 فیصد جرمن شہری سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی کارروائیاں غزہ میں نسل کشی کے مترادف ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی عدالتکی جانب سے نے ٹرمپ کے اختیارات محدود
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی
جون
صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ماہرین ،تصاویر، ویڈیوز اور سیٹلائٹ امیجز کا
نومبر
نیتن یاہو کا بیروت پر حملہ؛ ایران-امریکہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنانی اخبار کے مطابق، بیروت کے ضاحیہ پر صہیونی حملہ
اپریل
قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں
مئی
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
اگست
برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے
?️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
جنوری
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی