?️
سچ خبریں:جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے بچے کے بارے میں جاری ہونے والی ویڈیو کی تحقیقات کرے گی جسے اس کے مسلمان خاندان سے زبردستی الگ کر دیا گیا تھا۔
چند روز قبل سوشل نیٹ ورکس پر ایک ویڈیو شائع ہوئی تھی، جس کے دوران جرمن پولیس نے بریمرہیون شہر میں ایک لڑکے کو اس کے مسلمان خاندان سے زبردستی الگ کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی اس خاندان کے پڑوسیوں کی شکایت کے بعد کی گئی کہ اس خاندان کا بیٹا مسلسل چیخ رہا ہے۔
اس شکایت کی وجہ سے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس بچے کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا وہ اس کی نگرانی میں ہے۔
جاری ہونے والی ویڈیو میں عرب خاتون کو پولیس کو بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ بچے کے دماغ میں الیکٹرک شاک کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ چیختا رہتا ہے وہ عورت پولیس کو بتاتی ہے کہ ان کی حرکتوں سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بعض رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جرمن پولیس نے اس بچے کو اس کے خاندان سے اس لیے لیا کیونکہ اس خاندان نے اپنے بچے کو سکھایا تھا کہ اسلام میں ہم جنس پرستی کو رد کیا گیا ہے اور اس بچے نے اسکول میں ہم جنس پرستی کے بارے میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
جرمن پولیس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا کہ انہوں نے اس بچے کو اس کے خاندان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے
جون
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان
جون
زلزلے نے مغربی ممالک کی اصلیت ظاہر کردی: شامی سفیر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر نے اس ملک میں حالیہ زلزلے
فروری
قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے
جنوری
الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی
دسمبر
روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں
جولائی
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی