جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے

جدہ

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے پر تباہی کے خلاف اس شہر کے باشندوں نے شہر کی دیواروں پر بن سلمان کی تصویریں کندہ کیں اوران پر ظالم وجابر مردہ باد جیسے نعرے لکھے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائیوں اور تباہ شدہ محلوں سے مکینوں کی جبری نقل مکانی میں اضافہ ہونے کے بعد، عوامی غصہ بڑھ رہا ہے اور اس شہر کے باشندے شہر کی دیواروں پر نعرے لکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں جدہ کے لوگوں نے محلوں کو مسمار کرنے کے احکامات کے بعد شہر کی دیواروں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویریں بنا کر ان پر یسقط طاغیه (طاغوت کا بیڑا غرق ہو) جیسے نعرے لکھ دیے۔

رپورٹ کے مطابق جدہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی انہدامی کارروائی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، مسماری کے اس عمل میں 60 سے زائد محلے شامل ہیں، اگرچہ ان میں سے بہت سے محلے نئے بسے ہیں،تاہم آل سعود انہیں کچی آبادیوں کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے رہائشی منشیات استعمال کرنے والے اور مجرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے بڑے پیمانے پر اندرونی نقل مکانی ہوئی ہے اور بعض خاندانوں نے پلوں کے نیچے پناہ لی ہے، سعودی حکام نے تباہ شدہ مکانات کے بدلہ میں صرف 100 ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یہاں سے نکلنے والے سب افراد کو گھر دے دیے گئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے

ٹک ٹاک، کوک اسٹوڈیو پاکستان کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

🗓️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) شارٹ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک میوزیکل پروگرام

ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری

🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن

لیونل میسی کا ذاتی محافظ کون ہے؟

🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انٹر میامی امریکی فٹبال ٹیم

7 سال بعد سویڈن اور صیہونی حکومت کے تعلقات دوبارہ بحال

🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ریاست اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون کے

ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے

نئے سپہ سالار کی آمد: ’چین و امریکا سے پہلے پاکستان کو اہمیت دی جائے گی‘

🗓️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاست سے دلچسپی رکھنے والے کارکنوں اور بہت ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے