سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیداروں نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے یمن میں جاری بحران اور جنگ کے حل کے لیے یمنی فریقوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کی مبینہ پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صنعا ایک منصفانہ امن کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیداروں نے خلیج تعاون کونسل کی طرف سے یمن میں جاری بحران اور جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کی تجویز کو غیر حقیقت پسندانہ اور اس جنگ کے نتائج سے بچنے کی کوشش قرار دیا۔
اس تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےیمنی حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے ہفتے کی صبح کہاکہ جن لوگوں کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں وہ سات سال بعد انہیں مذاکرات کی دعوت دے کر اس جرم کے نتائج سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ لوگ، جن کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں وہ اپنے پالتو کتوں کو پیسے دے رہے ہیں تاکہ وہ ان کی طرف سے بھونکیں، اور ان کے جرائم کا دھبہ اپنے دامن پر لے ہیں۔
درایں اثنا یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ یمن بحران کے حل کے لیے جانے والی بات چیت کے مقدمے کے طور پر کیے جانے والے یہ اجلاس برسوں سے بے نتیجہ رہے ہیں لہذا اب مزید کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی صحافی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
جون
وزیر اعظم آج القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے
نومبر
اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ
جنوری
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس4مارچ کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
فروری
شہید التمیمی کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا:حزب اللہ
اکتوبر
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
مارچ
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
مئی
غزہ میں امدادی کارکنوں کو کیوں قتل کیا گیا؟
اپریل