سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے زائد افغان مہاجرین غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے مراکز میں ہیں جنہیں جلد ہی ترکی سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں غیر ملکی شہریوں کی حوالگی کے مراکز میں 20497 غیر قانونی پناہ کے متلاشی ہیں جن میں سے 5411 افغان شہری ہیں،ترک امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق ان پناہ گزینوں کو جلد ہی ان کے ممالک میں بھیج دیا جائے گا۔
اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم سے 5 جنوری تک 1983 سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 128 کو ان کے ملکوں میں بھیج دیا گیا،اس اعلان کے مطابق ترکی سے ملک بدر کیے گئے مہاجرین میں سے 477 افغان شہری تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ترکی نے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے شرائط کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کی سکیورٹی فورسز غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین پر براہ راست گولیاں چلا رہی ہیں،اس سے قبل بھی ترک پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ وحشیانہ رویے اور تشدد کی کئی ویڈیوز شائع ہوئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ
اپریل
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
اگست
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
اگست
کابل میں بدامنی میں کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں: غلام سرور
جولائی
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
جنوری
73% برطانوی عوام غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف
فروری
پاکستان، آئی ایم ایف کی ڈھائی ارب ڈالر کے قلیل مدتی انتظام پر بات چیت
جون
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
نومبر