ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام

ترکی

🗓️

سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ ترکی کا نام نہاد محفوظ زون بنانے کا اقدام شامیوں کی نسل کشی اور اس ملک کا جغرافیائی ڈھانچہ بدلنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پیر کے روز شمال مشرقی شام میں ترک افواج کی جارحانہ فوجی کارروائیوں کی مذمت کی، رپورٹ کے مطابق شام نے شمال مشرقی علاقوں اور دیہاتوں میں گزشتہ چند دنوں سے ترکی کی فوجی کارروائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن جس میں عام شہری مارے گئے اور درجنوں خاندان بے گھر ہوئے، ترکی کا نام نہاد محفوظ زون بنانے کا اقدام انتہائی جارحانہ تھا اور یہ ترک حکومت کی مقبوضہ شامی علاقوں میں شامیوں کی نسل کشی اور اس ملک کا جغرافیائی ڈھانچہ بدلنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ذریعے نے کہا کہ یہ کارروائیاں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فریق جو غیر قانونی طور پر اور شامی حکومت کے دائرہ کار سے باہر کام کرتا ہے نیز ترکی کو شامی شہریوں پر حملے کا بہانہ فراہم کرتا ہے وہ اس کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت ترکی، امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حکومتوں کے لیے بلیک میلنگ یا سودے بازی کا مقام نہیں ہو گا جو شام کی قوم اور ارضی سالمیت کے خلاف معمولی سیاسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی

🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت صحافیوں کے لیے کیسی ہے؟

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا

9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز

🗓️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم

کیا امریکی خفیہ ادارے بائیڈن خاندان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں؟

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن کی پوتی کے اغوا پر مبنی ایک

اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان

الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ

🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر

آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، وزیر اعظم

🗓️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت

بن سلمان کا فرانس کا دورہ ان کے قاتل ہونے کو مٹا نہیں سکتا:ایمنسٹی انٹرنیشنل

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے