?️
سچ خبریں: ترک پارلیمنٹ کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سویڈن کی رکنیت کے حق میں ووٹ دینے کے بعد امریکی حکومت نے بھی انقرہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی وزارت خارجہ نے ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن سے 35 امریکی قانون سازوں کا ترکی کو F-16 نہ بیچنے مطالبہ
پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جمہوریہ ترکی کو F-16 طیاروں اور متعلقہ ساز و سامان کی غیر ملکی فوجی فروخت کے امکان کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تخمینہ لاگت 23 بلین ڈالر ہے۔
پینٹاگون نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس ملک کی وزارت خارجہ نے تقریباً 8.6 بلین ڈالر کی رقم میں یونان کو F-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بین کارڈن نے گزشتہ ہفتے کے روز ترکی کو امریکی F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر رضامندی ظاہر کی تھی جب انقرہ کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سویڈن کی رکنیت پر رضامندی ظاہر کی گئی۔
کارڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میں نیٹو کے ساتھ سویڈن کے الحاق کے پروٹوکول اور رجب طیب اردگان کی اس پر دستخط کرنے کے لیے اہم ووٹ دینے پر ترک پارلیمنٹ کی تعریف کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکہ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں نئے باب کے آغاز کے ساتھ ساتھ نیٹو کی توسیع کی امید رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کہ میری ترکی کی طرف سے F-16 طیاروں کی خریداری کی درخواست کی منظوری ترکی کا نیٹو میں سویڈن کی رکنیت پر راضی ہونے کے ساتھ مشروط تھی۔
گزشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کے اراکین کو ایک خط بھیجا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ ترکی کو 20 بلین ڈالر کے F-16 طیاروں اور جدید آلات کی فروخت کی منظوری دیں۔
گزشتہ منگل کو ترک پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت نے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کے پروٹوکول کی توثیق کے مسودہ قانون کی منظوری دی تھی۔
یورپی یونین کے رکن سویڈن نے ترک صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی منظوری کے بدلے میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت میں مدد کرنے پر اتفاق کیا۔
لیکن اسی وقت نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ نیٹو میں سویڈن کی شمولیت اور یورپی یونین میں ترکی کے الحاق کے معاملات ایک دوسرے سے متعلق نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکی امریکی F-16 جنگی طیارے حاصل کرنے کے لائق نہیں:امریکی سنیٹر
یاد رہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نے مئی 2022 میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی، دونوں ممالک کا خیال ہے کہ جس چیز نے انہیں اپنی غیرجانبداری کو ترک کرنے اور اس فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی طرف راغب کیا وہ یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کارروائیاں ہیں، فن لینڈ نے باضابطہ طور پر 4 اپریل 2023 کو نیٹو کے 60ویں رکن کے طور پر اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔


مشہور خبریں۔
آج فلسطین کا شہید کون ہے؟
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مسجد الاقصی میں آج صبح قابض
نومبر
کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے، چیف جسٹس
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 18 ستمبر 2021دوشنبے(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں آر ٹی وی کو
ستمبر
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ واشنگٹن 20 سے 25
اکتوبر
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
ستمبر
غزہ میں فوج بھیجنے پر حکمران کا فیصلہ
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: اکستان کی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر راجہ ناصر
دسمبر
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف
دسمبر