?️
سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی بے لگام رہی ، نے ایوا کے دوسرے بڑے جزیرے پرواقع اس ملک کے کچھ حصوں کو جلا دیاجس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، اور رہائشی آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کی مدد کے لیےمیدا میں آئے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مشرق میں منگل کو شروع ہونے والی آگ کئی سمتوں سے تیزی سے پھیل رہی ہے ، جو ملک کے شمال میں ہزاروں ہیکٹر جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ، جس سے درجنوں دیہاتوں کے رہائشی اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اورصورتحال بہت مشکل ہے ۔
وسطی یونان کے گورنر فانیس اسپانوس نے اسکائی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ آگ جو 30 سالوں میں گرمی کی بدترین لہر کی یاد دلاتی ہے ، اس ملک کے کئی حصوں میں شروع ہوئی جن نے جنگل کے علاوہ گھروں ، کاروباری اداروں اور جانوروں کو تباہ کر دیا۔
یونانی وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکیس نے اپنے ملک میں لگنے والی آگ کو "موسم گرما کا ڈراؤنا خواب” قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔
واضح رہے کہ ایتھنز کے مضافات میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ٹریکامکڈون شہر کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ،جس کے بعد اس کے شہر کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہےجبکہ یونانی دارالحکومت ایتھنز پر دھویں کے بادل چھا گئے ہیں ۔
یادرہے کہ ، یونان کے پڑوسی ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو اپنی تاریخ کی بدترین آگ کا سامنا ہے جو کل تک اس ملک کے پانچ حصوں میں بھڑکتی رہی۔
یادرہے کہ یونان نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوج کا استعمال کیا ہے اور اسے کئی ممالک بشمول قبرص ، فرانس ، جرمنی اور صیہونی حکومت سے امداد ملی ہے، جرمنی کا کہنا ہے کہ اس نے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور گاڑیاں بھیجی ہیں جن کے اگلے دو یا دو دن کے اندر یونان پہنچنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کی روس-یوکرین براہ راست مذاکرات کی حمایت
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:چین نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات
مئی
امریکہ اور نیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے
اگست
اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جنوری
مسئلہ کشمیر کے حل تک امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021لندن (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے جب تک مسئلہ
ستمبر
مالی سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی
مئی
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے
نومبر