بین الاقوامی فوجداری عدالت کا روسی صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ

وارنٹ

?️

سچ خبریں:بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے روسی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ ماسکو نے روسی افواج کے خلاف یوکرین کے ساتھ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی تردید کی ہے۔

بین الاقوامی عدالت کی جانب سے روسی صدر کے خلاف جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیوٹن پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے اور اس ملک کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر روسی فیڈریشن میں منتقل کرنے کا شبہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے شروع میں روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کی تحقیقات کے بعد جاری کیے گئے پہلے فیصلے میں کچھ لوگوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی جس کے بعد اس عدالت نے روسی فیڈریشن کی بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریہ الیکسیوینا کے لیے بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پہلی مستقل بین الاقوامی عدالت ہے جو نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور جارحیت کے جرائم سے نمٹتی ہے اور اس کا صدر دفتر ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں صیہونی جارحیت میں شدت

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:جنوبی شام میں صیہونی فوج کی نئی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں۔

چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

روس کی دفاعی صنعت نیٹو کے تمام ممالک سے برتر ہے : پیوٹن کے مشیر

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: روس کے صدر کے مشاور اور مشرقی اقتصادی فورم کی

مزاحمت جاری ہے؛ جنگ کے سائے میں اسرائیل سے مذاکرات ناممکن ہیں: حزب اللہ

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے پولیٹیکل کونسل کے نائب صدر

بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے

کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کامیاب رہی، اسرائیل کو بھاری نقصان ہوا:ٹرمپ 

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے

شہید محمد عفیف؛ حزب اللہ کے میڈیا جہاد کی قیادت کرنے سے لے کر جنگ کے دل میں ہونے تک

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: شہید محمد عفیف النابلسی حزب اللہ لبنان کے میڈیا جہاد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے