سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ہونے والے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے خلاف اپنے الزامات کا اعادہ کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے بیروت میں پیش آنے واقعات پر رد عمل میں جمعرات کی رات لبنانی حزب اللہ تحریک کے خلاف الزامات کا اعادہ کیا، پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم لبنانی عدالت کے قریب ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہیں نیزہم لبنانی حکام سے پرسکون اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ لبنان میں جمہوریت کی صحت اور مستقبل اس کے شہریوں کی سلامتی پر منحصر ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی پر اعتماد کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کے ساتھ پرامن بات چیت کے ذریعے پیچیدہ مسائل کو حل کر سکیں۔
امریکی سفارت کار نے مزید کہاکہ میں اس بات پر زور دیتی ہوں کہ ہم کسی بھی ملک کی عدلیہ کے خلاف دھمکیوں اور تشدد کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم لبنان میں عدالتی آزادی کی بھی حمایت کرتے ہیں، ججوں کو حزب اللہ سمیت کسی بھی تنظیم کی دھمکیوں اور تشدد سے محفوظ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے خلاف واشنگٹن کے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کی دہشت گردانہ کاروائیاں لبنان کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کو نقصان پہنچاتی ہیں، پرائس نے ایک رپورٹر کے سوال کہ کیا امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ جنہوں نے لبنان کا دورہ کیاتھا اور اب بھی ملک میں موجود ہیں، کے جواب میں کہا کہ انھوں نےان واقعات سے پہلے ہی لبنان چھوڑا دیا تھا اور جو کچھ ہوا اس نے ان کے منصوبے میں خلل نہیں ڈالا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس سفر کے دوران نولینڈ نے مصیبت زدہ لبنانی عوام کے لیے امریکی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام ایک ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو عوام کی خواہشات اور ان کی فوری ضروریات کو پورا کرے۔
مشہور خبریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت، اپوزیشن مذاکرات میں پُل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش
دسمبر
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
اکتوبر
ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی
جولائی
اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور
جنوری
عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ
مارچ
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
اگست
306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد
اپریل
مستقل فلسطینی ریاست کے قیام میں کیا چیز اثرانداز ہوسکتی ہے؟؛ کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کا اظہار خیال
نومبر