?️
سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ مقام نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایٹمر بین گویر نے شمالی سرحد پر لبنان کی سرحد پر واقع کیبوتس شتولا کے دورے کے دوران ایک شرمناک بیان میں کہا کہ ہمیں بیروت کے جنوبی مضافات کو کچل کر رکھ دینا چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری فوج بہترین کام کر رہی ہے اور پچھلے چند ہفتوں میں حزب اللہ کے 600 ارکان کو ہلاک کر چکی ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
بین گوبر نے مزید کہا کہ اصل چیز جو واقعی ان (حزب اللہ) کو طاقت دیتی ہے وہ بیروت کے جنوبی مضافات ہیں، اور ہمیں اسے کچل دینا چاہیے، ہمیں اس جگہ کو دوبارہ تباہ کرنا ہوگا۔ حزب اللہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ہے، لہٰذا ہمیں حزب اللہ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں ہی کچل دینا چاہیے۔ یہ ہمارا پیغام ہے۔
بین گویر نے بنیامین نیتن یاہو کو براہ راست پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے نیتن یاہو کو کہہ رہا ہوں: اب وقت آگیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات کو کچل کر رکھ دیا جائے۔
اسرائیلی حکومت کے وزیر داخلہ نے واشنگٹن کی طرف سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر ممکنہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کا احترام کرتے ہیں اور جنگ میں ان کی شرکت کے شکرگزار ہیں، لیکن سرخ لکیریں فوجیوں اور شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، اور ہمیں جنوبی مضافات کو کچل دینا چاہیے۔
یہ بیانات بین گویر کے حزب اللہ کی درست کارروائیوں میں صہیونی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان پر غصے کے طور پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں، چند گھنٹے پہلے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کے درمیان دو علیحدہ حفاظتی واقعات کے بعد، ایک صہیونی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طارق فضل چودھری
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے
فروری
مریم نواز کا پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کا حکم
?️ 25 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید
جنوری
مغربی کنارے میں صہیونی حملوں میں شدت، بڑے پیمانے پر فلسطینی گرفتار
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج اور آبادکاروں کے
ستمبر
لبنان کی علی الطاہر پہاڑیاں اب ہمارے لیے خطرہ نہیں: نتن یاہو کا دعویٰ
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے دعویٰ کیا
ستمبر
فلسطین کے 78 سالہ قبضے کے خلاف احتجاجی چیخ لندن میں گونج اٹھی
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے نکبہ کی اٹھہترویں برسی کے
مئی
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا؛ لبنان کے صدر کا اعلان
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست
جولائی
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 16 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی
فروری
خارجہ پالیسی: ایران کے خلاف جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی ہے
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: فارن پالیسی میگزین نے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
مئی