سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 288 افراد ہلاک اور کم از کم 900 زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بھارت میں ٹرین کے تین حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہو گئی ہے جبکہ بھارتی حکام نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 900 بتائی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ حادثے کی شدت کے پیش نظر مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیسہ (بالاسور ڈویژن) میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد دوسری مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی اور یہ ٹرین بعد میں مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی،یہ خبر اس وقت آئی جب کچھ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صرف دو ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً 19:30 بجے پیش آیا جس کے بعد بالاسور ضلع کے تمام اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
درایں اثنا ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر بچاؤ اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں روزانہ 12 ملین سے زیادہ لوگ 14 ہزار ٹرینوں کے ذریعہ 40 ہزار میل (تقریباً 65 ہزار کلومیٹر) کا سفر کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
ستمبر
سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ
غزہ پٹی کی جاسوسی میں صہیونیوں کی مدد کرنے والے ممالک
اکتوبر
امریکی بحری مشقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شرکت
فروری
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
اگست
رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا
دسمبر
مارشل لا لگانے کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی، محمود اچکزئی
مئی
صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی
اپریل