بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ

ٹرمپ

?️

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے روس سے تیل کی خریداری بند کرنے اور اس کے بدلے امریکا اور ممکنہ طور پر وینزویلا سے زیادہ تیل خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی سے ان کی گفتگو ان کے لیے باعثِ اعزاز تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، مودی ان کے قریبی دوست اور ایک مضبوط و باوقار رہنما ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، توانائی اور روس-یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کے بقول، بھارتی وزیرِاعظم نے روسی تیل کی خریداری روکنے اور امریکا سے زیادہ توانائی خریدنے پر اتفاق کیا، جس سے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے، جہاں ہر ہفتے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید اعلان کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے پیشِ نظر امریکا اور بھارت کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت امریکا بھارت پر عائد جوابی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔
ٹرمپ کے مطابق، بھارت بھی امریکا کے خلاف تمام ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹیں ختم کر دے گا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیرِاعظم نے توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت، کوئلہ اور دیگر شعبوں میں 500 ارب ڈالر سے زائد کی امریکی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات آئندہ دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کی قیادت عملی نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ وینزویلا سے تیل کی خریداری پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ چین کو بھی اسی نوعیت کے معاہدے میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2025 میں امریکا نے روس اور وینزویلا سے تیل خریدنے والے ممالک، جن میں بھارت بھی شامل تھا، پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ واشنگٹن کا مقصد روس کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی اور وینزویلا کی تیل کی صنعت پر کنٹرول حاصل کرنا بتایا جاتا ہے۔
ٹرمپ اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ اگر توانائی کی قیمتیں کم ہو جائیں تو روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں جاری جنگ روکنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کو نظر انداز کرنے سے لے کر تباہیوں کو کم کر کے دکھانے تک سلامتی کونسل کا رول

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمن کے معاملے

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا

?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ

پاکستانی وزیر کا خلیج فارس کے ممالک کا دورہ؛ ایجنڈے پر برصغیر کی ترقی

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد خلیج

صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں

یوکرین کے اسٹریٹجک معدنی وسائل کیا ہیں؛ ٹرمپ چاہتے کیا ہیں؟

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین پر دباؤ ڈال کر اس

ماہرہ خان کی اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو

?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت

پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ؛ اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

?️ 18 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے