بن گویر کی جانب سے صمود کے بحری بیڑے کے ارکان کی توہین، انسانی وقار پر حملہ 

صمود

?️

سچ خبریں:آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج اتوار کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم صہیونی حکومت کے انتہاپسند وزیر اٹمر بن گویر کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو انہوں نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کے خلاف کیے ہیں۔

آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بن گوبر کی جانب سے کی گئی دانستہ توہین، انسانی وقار پر ایک شرمناک حملہ ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے کل ہفتے کے روز کہا تھا کہ میں اپنے اطالوی ہم منصب سے اتفاق کرتا ہوں اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بن گویر (صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر) پر پابندیاں عائد کرے۔ بن گویر کو صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ ناقابل قبول رویے کی وجہ سے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل اطالویہ نے بھی اٹمر بن گویر کی ویڈیو جاری کرنے کے سبب صہیونی حکومت کے سفیر کو طلب کیا تھا۔
صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اور اس کی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لیے گئے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی

برطانیہ میں غزہ پر اجلاس, تعمیرِ نو یا سیاسی دکھاوا؟

?️ 15 اکتوبر 2025برطانیہ میں غزہ پر اجلاس, تعمیرِ نو یا سیاسی دکھاوا؟  برطانیہ کی

برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:  تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں

نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے

23 مئی کو اسلام آباد میں میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

امریکی عوام غیر ملکی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں:سابق کانگریس رکن

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی سابق کانگریس رکن مارجری ٹیلر گرین نے کہا ہے

سیلاب سے تباہی: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 55.4 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے تباہ کن

لاوروف نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے روس کی شرط کا اعلان کیا

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے