?️
سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات کے دورے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے سنیچر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بشار اسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس ظاہری کوشش سے گہری مایوسی ہوئی اور تکلیف پہونچی ہے۔
نڈ پرائس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے تاکید سے کہا ہے کہ ہم اسد کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے اور نہ انکی حمایت کرتے ہیں جو شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ شام کے صدر بشار الاسد جمعے کے روز یو اے ای پہونچے جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان اور دوبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات اور گفتگو کی۔ بشار اسد کے ساتھ اپنی ملاقات میں ابو ظہبی کے ولیعہد نے شام کو عرب سکیورٹی کا بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ یو اے ای شام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام میں تعلقات کو برادرانہ قرار دیا جو امریکہ کو برداشت نہیں ہوا اور اس نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ متحدہ عرب کے امریکہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا
?️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی دارالحکومت کے ایک ریسٹوران میں مسلح فرد نے
جولائی
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
معاملہ سپریم کورٹ جانے کے بعدپُرامن انتخابات خوش آئند ہیں: شیخ رشید
?️ 10 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
اپریل
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے پر تنقید، عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی
?️ 10 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں کھلےعام آواز
نومبر
کیا بھارت میں مودی حکومت مخلوط حکومت ہوگی؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: لوک سبھا کے نام سے جانے جانے والے بھارتی ہاؤس آف
جون
سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات
جولائی
سعودی نظام سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض مسلمانوں کو حج سے محروم کر رہا ہے : انصار اللہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
جولائی