?️
برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ سے چند گھنٹے قبل ہی ان کی پالیسیوں کے مخالفین نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے قلعہ وِنڈسر کے باہر جمع ہو کر بینرز اٹھائے جن پر لکھا تھا ہم ٹرمپ کا خیرمقدم نہیں کرتے اورٹرمپ ایک مجرم، نسل پرست اور جھوٹا شکست خوردہ ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کے پروگرام کے مطابق وہ سب سے پہلے وِنڈسر پہنچ کر شاہ چارلس سوم سے ملاقات کریں گے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق، لندن میں ایک بڑی سیکیورٹی آپریشن کے لیے ۱۶۰۰ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں سے ۵۰۰ افسران دیگر شہروں سے بلائے گئے ہیں۔پولیس نے قانونِ نظم عامہ کے تحت مظاہروں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ہدایت دی ہے کہ مرکزی اجتماع شام ۷ بجے تک ختم ہونا چاہیے۔
کل (بدھ) تقریباً ۵۰ تنظیمیں لندن کے مختلف مقامات پر احتجاج کریں گی۔مظاہرین دوپہر ۲ بجے بی بی سی کی عمارت کے سامنے جمع ہوں گے اور پھر پارلیمنٹ اسکوائر کی جانب مارچ کریں گے۔
احتجاج کی قیادت کرنے والا اتحاد اسٹاپ ٹرمپ کولیشن مزدور یونینوں، طلبہ تنظیموں اور سماجی گروپوں پر مشتمل ہے۔اس اتحاد نے ایک بیان میں ٹرمپ کو اندرونِ ملک نسل پرست آمر اور بیرونِ ملک جنگ پسند قرار دیا اور کہا کہ ان کا دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب وزیراعظم اسٹارمر کی حکومت ریڈ کارپٹ بچھا کر ایٹمی اور ٹیکنالوجی کے سودے کر رہی ہے، جو عوام کے بجائے صرف امیر طبقے کے فائدے کے لیے ہیں۔
بدھ کے روز طلبہ اور طالبات کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔اجتماع میں نمایاں سیاسی شخصیات جیسے جرمی کوربن (سابق لیڈر لیبر پارٹی) اور زَیک پولانسکی (لیڈر گرین پارٹی) بھی خطاب کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ
مارچ
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے
?️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں و کشمیر نے
اپریل
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
ایران کے اسلامی انقلاب نے خطہ کی سیاسی اکائیاں بدل دی ہیں:ترک تجزیہ کار
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے تجزیہ کار رمضان بورسا نے ایران کے اسلامی انقلاب
فروری
پاکستان میں شیعہ مسافروں پر حملہ؛ 44 افراد شہید
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے شمال مغربی علاقے کرم میں مسافر گاڑیوں پر
نومبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے اندرونی اختلافات کے اسباب
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
لاکھوں یمنی بھوک اور افلاس کے خطرے سے دوچار
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں قحط یا
مارچ