?️
سچ خبریں:بحرین میں صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کی آمد اور اس اقدام کے خلاف عوامی مظاہروں میں لوگوں کے ایک انتباہی پیغام جو تاریخی واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔
بحرینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی شام اطلاع دی کہ بحرینی سرزمین پر صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کی آمدکے خلاف منامہ کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے تک بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری رہے۔
بحرینی ذرائع نے کل سہ پہر یہ اطلاع دی کہ بحرین کے لوگوں نے صیہونی وزیر خارجہ کے اپنےملک میں داخلے کے خلاف احتجاج کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے گھنٹوں جاری رہے۔
قابل ذکرہے کہ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہوئے تھے جن پر تلوار بنی ہوئی تھی،اس کے ذریعہ بحرینی عوام صیہونیوں کو حضرت علی کے ہاتھوں ان کے خیبر قلعہ کے فتح کرنے کے واقعہ کی یاد دلانا چاہتے تھے، بحرینی مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ مسٹر لاپڈ! کیاآپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟ اس فقرے کے بعد ایک تلوار کی تصویر کھینچی گئی جس میں فتح خیبر کی کہانی اور ذوالفقار کی طرف اشارہ کیا گیا تھا
یادرہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس حکومت کے وزیر خارجہ اپنے بحرینی ہم منصب کی دعوت پر منامہ جائیں گے جس کے بعد بحرین میں عوامی مظاہرے شروع ہوئے،یادرہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین پہنچنے اور بحرین کے بادشاہ اورولی عہد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد منامہ میں سرکاری طور پر صیہونی سفارت خانہ کھولا۔
صیہونی وزیر خارجہ اور ان کے بحرینی ہم منصب نے مختلف شعبوں میں متعدد اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کیےنیز ایک ایئر لائن جو ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی، اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں پروازیں بحرین ایئر گالف کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
سعودی وزیر دفاع کا یمن کے سیاسی بحران کوحل کرنے کا دعویٰ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی صدارتی کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی نے
ستمبر
روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوستی 2024 کے عنوان سے روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ
اکتوبر
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی
آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے
اگست
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے
مارچ
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش
ستمبر