سچ خبریں:بحرین کے انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے عوامی انقلاب کی دسویں سالگرہ کے قریب آتے ہی اس ملک میں گرفتاریوں میں شدت آنے کا اعلان کیا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم بحرین انسٹی ٹیوٹ برائے لاء اینڈ ڈیموکریسی (بی آر ڈی) نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کےعوامی انقلاب کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کم از کم 18000 بالغ افراد اور 11 بچوں اور نوعمروں کو گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر بچوں کو ایک ہفتے کے لئے حراست میں لیا گیا ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بحرینی انقلاب کی دسویں برسی کے موقع پر عوامی مظاہروں کی روک تھام کرنا ہے، رپورٹ کے مطابق بحرینی حکام نے جمعہ (کل) کو اعلان کیا کہ انہوں نے عدالتی سماعت تک دو 13 سالہ نوعمر بچوں کو بچوں اور نوعمروں کےایک کیئر سنٹر میں حراست میں لیا ہے ، اور ان کے خلاف جلد ہی مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ، ہیومن رائٹس واچ تنظیم کی شاخ ” آیة مجذوب” نے کہا کہ بحرینی حکومت کے ان اقدامات کا مقصد بحرینی عوامی انقلاب کی سالگرہ (14 فروری) سے قبل حزب اختلاف کو پیغام بھیجنا تھا،بحرین کی سماجی تنظیموں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بحرین کے عہدیداروں نے 14 فروری سے پہلے خاص طور پر شیعہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے
درایں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین میں عوامی انقلاب کے 10 سال بعد اس ملک کی عوام کے خلاف منصوبہ بند مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور سیاسی جبر نے عملی طور پر کسی بھی پرامن اقدام اور آزادی اظہار کے حق کو روک دیا ہےجس کی بنا پر پورے ملک میں عوام کے درمیان خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ
دسمبر
تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان
مارچ
تم مجھے چھیڑو گے تو میں بھی تمہیں چھیڑوں گا
اگست
جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری
جون
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
جنوری
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
فروری
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
جولائی
امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری
جون