سچ خبریں:بحرین کے عوام نے منامہ میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل پیجز پر ہم جنس پرست پرچم بلند کرنے اور اپنے ملک میں ہم جنس پرستی کو پھیلانے کے لیے سفارت خانے کی حمایت پر اپنے غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔
آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کرنے والے میڈیا نے اعلان کیا کہ بحرین کے عوام نے ہم جنس پرستوں کی حمایت میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل پیجز پر شائع ہونے والی ٹویٹ اور پوسٹ پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے اس رویے پر بحرین کے عوام اور اراکین پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کیا نیز پارلیمنٹ کے اراکین نے وزارت خارجہ سے بھی اس رویے پر مؤقف اختیار کرنے کو کہا۔
بحرین کے ایوان نمائندگان نے اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے اور اس ملک میں ہم جنس پرستی کے پھیلاؤ کی حمایت میں امریکی سفارت خانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بحرینی معاشرے، اس کی ثقافت اور رسوم و رواج کے لیے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔