?️
سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے سی ای او نے خبردار کیا کہ یہ ملک اگلے سال مارچ کے آخر تک بجلی کے بغیر رہے گا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس ملک کی آبادی کے ایک کروڑ لوگوں کو روشنی سے محروم کرنے پر مبنی بیان کے بعد، کیف میں توانائی کے ایک عہدہ دار نے اعلان کیا کہ یوکرین میں بجلی کا نہ ہونا ایک عام بات بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک یاسنو ڈی ٹک توانائی کمپنی کے سی ای او سرگئی کووالنکو نے کہا کہ یہ ملک کم از کم اگلے سال مارچ کے آخر تک بجلی کی بندش کی حالت میں رہے گا۔
ریانوسٹی ویب سائٹ کے مطابق، کووالنکو نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ زیادہ تر امکان ہے کہ یوکرینی باشندوں کو کم از کم مارچ کے آخر تک بجلی کے بغیر رہنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر پاور گرڈ اسٹیشنوں پر نئے حملے نہ ہوں تو بجلی کی موجودہ پیداوار میں اس قلت کو پورے ملک میں یکساں طور پر تقسیم کیا جا سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کٹوتی ہر جگہ ہو گی لیکن مختصر۔
انھوں نے یوکرینی شہریوں سے سردیوں کے موسم کے لیے گرم کپڑے مہیا کرنے کے لیے کہتے ہوئے مزید کہا کہ بعد میں کسی پر الزام لگانے سے بہتر ہے کہ ابھی ایسا کریں، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر نے کہا تھا کہ اس ملک کے کئی شہروں اور علاقوں میں بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں تقریباً 10 ملین یوکرینی بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کا تجزیہ؛ صیہونی حکومت نے جنگ بندی کا معاہدہ کیوں قبول کیا؟
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس موومنٹ نے آج صبح اعلان کیا کہ امریکی تجویز کے
اکتوبر
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم
مئی
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
گھوٹکی ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے اور کچھ دیگر اہم
جون
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی
اگست
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمنی عوام کی تنبیہ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے ایک شاندار مظاہرے میں ایک بار پھر
جون
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
?️ 13 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی
جولائی