?️
سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن شام میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد اب ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے پیر 11 اکتوبر 2021 کو بین ہبارڈ کی لکھی ہوئی ایک رپورٹ میں عرب ممالک کی شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے تعاون سے شام کے اندر سے گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے کے باوجود دمشق کے خلاف بھاری پابندیاں باقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے زیر اہتمام مصری گیس پائپ لائن شام کے ذریعے اردن سے لبنان جو اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے، تک پہنچانا ہے،تاہم حقیقت کے باوجود کہ شامی حکومت امریکی پابندیوں کی زد میں ہے ، واشنگٹن نے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے ، جسے ایران سے ایندھن درآمد کرنے کی لبنانی حزب اللہ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک سعی لاحاصل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہےکہ جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شام کے بارے میں کم جارحانہ انداز کا حوالہ دیتے ہوئے بین ہبارڈ نے زور دیا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ دمشق کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے اپنے عرب شراکت داروں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے، امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شام کے خلاف امریکی پابندیوں میں کچھ کمی آئی ہے اس لیےکہ امریکی حکومت دیگر امور پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دیتی ہے ، جس میں کورونا وبا سے لڑنا ، خطے میں معاشی بحران کو کم کرنا اور ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔
امریکی عہدیدار نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایساگیس کا معاہدہ چاہتا ہے ، تاہم اس کی تفصیلات ابھی زیر غور ہیں ، جس سے بشار الاسد کو کم سے کم فوائد حاصل ہوسکیں۔


مشہور خبریں۔
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صدر کمیٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیرق الخیر پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ الاساوی نے المیادین
اکتوبر
سی آئی اے ڈائریکٹر کے سعودی عرب خفیہ دورے کا راز کیا تھا؟
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ ماہ، علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر،
مئی
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
لبنان کے بحران میں سید حسن نصر اللہ کی مزاحمت
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مجرمانہ قتل سے پہلے لبنان کے شہید
ستمبر
قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر
نومبر
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون