?️
سچ خبریں:امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے ہوئے ایران میں میں ہونے والے حالیہ فسادات کی حمایت کی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایرانی عوام کی خواہش کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اپنانے ، جس کی وجہ سے اس ملک کی عوام کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں یہاں تک کہ ایرانی عوام کو بعض بیماریوں کے لیے ادویات کی برآمد پر پابندی کا سامنا ہے ، کے باوجود امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مہسا امینی کی موت پر جس طرح سے ایرانی عوام نے ردعمل کا اظہار کیا اس سے میں حیران رہ گیا، ان مظاہروں نے ایک ایسی چیز کو بیدار کیا جو بہت دیر سے دبی ہوئی تھی۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ میں طویل عرصے سے خارجہ پالیسی میں سرگرم رہا ہوں، تہران کو مظاہرین کے خلاف تشدد ختم کرنا چاہیے اور شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے، ہم ایران کے بہادر مردوں اور خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا مہسا امینی کی ہلاکت کی وجہ سے امریکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرے گا؟، کہا تھا کہ اب تک ہم نے اس سلسلے میں کچھ ایرانی حکام کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں نیز ابھی ہم اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری
?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید
نومبر
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی
جولائی
اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور
?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ
مئی
ایٹمی شعبے کے فوجی نظریے میں تبدیلی کا امکان ہے: خرازی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: سینئر ایرانی سفارت کار کمال خرازی نے لبنان کے المیادین
نومبر
ٹرمپ کے نئے ٹیکسز پر عالمی ردعمل؛ تجارتی جنگ کا خدشہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک کی درآمدات پر
اپریل
غزہ میں 1.9 ملین افراد کی نقل مکانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ
دسمبر
زیلنسکی میلونی کی موجودگی میں فیکٹری سیٹنگز میں واپس
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کل منگل کو کیف
فروری