سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جسمانی طور پر اس قابل نہیں ہیں کہ دوبارہ صدر بن سکیں
باراک اوبامہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کی صحت کی نگرانی کے انچارج وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر اس قابل نہیں ہیں کہ انہین دوبارہ صدر منتخب کیا جائے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی کانگریس کے نمائندے رونی جیکسن نے فاکس کو انٹرویو دیتے ہوئے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے جو بائیڈن کو دوبارہ نامزد کرنے پر وائٹ ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ بائیڈن حال ہی میں امریکی فضائیہ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کولوراڈو گئے تھے جہاں تقریب سے نکلتے ہوئے وہ زمین پر گر گئے۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن ٹھیک ہے اور اسٹیج پر موجود ریت کے ایک بیگ سے ٹکرا کر وہ گر گئے، تاہم واقعے کی جاری شدہ فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن کی جسمانی صحت اچھی نہیں ہے۔
فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں جیکسن نے کہا کہ میں بار بار ایک ہی بات کو دہرانا نہیں چاہتا لیکن میں ایک بار پھر کہوں گا کہ یہ شخص ذہنی اور جسمانی طور پر ہمارا صدر بننے کے لیے فٹ نہیں ہے جو ہمارے لیے ایک بری صورتحال ہے۔