?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومت کی فوجی صنعتوں کے جنگی ساز و سامان کے دورے کے دوران ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعوے کو دہراتے ہوئے تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے سلسلہ میں واشنگٹن کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
صیہونی وزیر اعظم نے آج قابض ریاست کی فوجی کامیابیوں اور جنگی ٹیکنالوجی کی نمائش کے دورے کے دوران ایک بار پھر میڈیا کے سامنے ایران کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور بے بنیاد دعووں کو دہرایا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔
یہ بھی:ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آج صیہونی فضائیہ کی فوجی صنعت کی نمائش کے دورے کے موقع پر عبرانی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے موقف کو دہرایا۔
نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خلاف ہماری سخت پالیسی کی وجہ سے امریکہ نے جوہری مذاکرات (JCPOA) میں واپس آنے سے انکار کیا اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بارہا خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان محدود معاہدے ہماری رائے میں ناقابل قبول ہیں۔
مزید:نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز
ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد دعووں کو دہراتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بار پھر ہم پوری دنیا کو خبردار کرتے ہیں کہ ہم اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن طریقے استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اپنی سکیورٹی کابینہ کے ساتھ ملاقات کے دوران، صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ محدود یا چھوٹے معاہدوں کے سلسلہ میں بھی واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے بنایا متنازعہ معاویہ سیریل
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ایم بی سی ٹیلی ویژن چینل نے خاموشی
جون
واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا
?️ 29 دسمبر 2021سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی
دسمبر
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
اقوام متحدہ کی نظر میں پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
مئی
اَیپک اجلاس کے سائے میں امریکہ اور چین کے صدور کی ملاقات، کیا تجارتی جنگ ختم ہونے والی ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2025اَیپک اجلاس کے سائے میں امریکہ اور چین کے صدور کی ملاقات،
اکتوبر
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
ملک کا سیاسی بحران مذاکرات سے ہی ختم ہوگا، اسد عمر
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے
نومبر
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر